ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں 267 نئے معاملات ، داونگیرے میں مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 53

کرناٹک میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں 267 نئے معاملات ، داونگیرے میں مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 53

Thu, 04 Jun 2020 10:49:14    S.O. News Service

بنگلورو،4؍ جون (ایس او نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل کی شام 5 بجے تک ریاست میں 267 نئے کو رونا مریض پائے جانے سے ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2494 تک پہنچ گئی اور داونگیرے میں مزید ایک مریض کے ریاست میں فوت ہونے سے ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی۔

ریاست بھر میں کورونا کے اب تک 4063 معاملات سامنے آئے تھے۔ جن میں 1514 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹے ہیں اور 16 مریض اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ ریاست میں اب تک 34522 افراد کو ابزرویشن میں رکھا گیا ۔اور 334825 افراد کی کورونا وائرس کیلئے جانچ کی گئی جن میں 325686 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے مریضوں کی جملہ تعداد 4063 ہوگئی ہے۔ گلبرگہ میں نئے 105 ، اُڈپی میں 65 اور رائچور میں 35 نئے مریض پائے گئے ۔ بیلاوی ، بیدر ، چکبالاپور ، اُتر کنڑا، چترادرگہ ، گدگ ، ٹمکورو ، چکمگلورو ، ہاویری ، کوپل، کورگ اور رام نگرم میں پھر کوئی مریض پایا نہیں گیا ہے۔ کووڈ۔19 کے سب سے کم مریض اس وقت کوپل میں 1 ، کورگ میں 2 اور رام نگرم میں 2 مریض ہیں۔ چامراج نگر ضلع اب تک کورونا سے پاک رہا ہے۔ یہاں اب تک کوئی مریض پا یا نہیں گیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ اموات کے معاملہ میں بنگلورو میں 11، کلبرگی میں 7، ہاسن، بیدر اور وجیاپورہ میں 5، دکشن کنڑا میں 6 اموات ہوئی ہیں۔


Share: